اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ توجہ سے آپ کی بات سنے، تو ان باتوں کا خیال رکھیں:

Maulana Wafa Haider Khan
20 May 2025
Share:
اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ توجہ سے آپ کی بات سنے، تو ان باتوں کا خیال رکھیں:

1. مسئلے پر نرمی سے بات کریں اور وجہ سمجھائیں

سب سے پہلے بچے سے بات کریں، اس پر الزام نہ لگائیں بلکہ اس سے سوال کریں تاکہ وہ خود سوچے، جیسے:
"بیٹا، کیا تمہیں پتا ہے تولیہ گیلا ہونے کی وجہ سے بیڈ اور کپڑے بھی گیلے ہو جاتے ہیں؟"
یا
"کیا کوئی وجہ تھی کہ دودھ فریج میں واپس نہیں رکھا؟"
پھر نرمی سے سمجھائیں: "ہمیں چیزوں کو ان کی جگہ پر رکھنا چاہیے، تاکہ سب کے لیے آسانی ہو"


2. بچے کو معلومات دیں تاکہ وہ مسئلے کو سمجھے

مثلاً کہیں:
"گیلا تولیہ اگر بیڈ پر رکھا جائے تو بیڈ بھی نم ہو جاتا ہے، جس سے سونا مشکل ہو جاتا ہے"
یا
"دودھ اگر باہر رہ جائے تو خراب ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے ٹھیک نہیں"


3. مختصر اور پیار بھری یاددہانی دیں

کبھی کبھار صرف ایک لفظ بھی کافی ہوتا ہے، جیسے:
"بیٹا! تولیہ؟"
یا
*"دودھ!"، "لائٹ!"
یہ انداز بچے کو شرمندہ کیے بغیر اسے یاد دلانے کا بہترین طریقہ ہے۔


4. اپنے جذبات بچے سے بانٹیں

بجائے ڈانٹنے یا غصے کے، اپنے احساسات بیان کریں:
"مجھے اچھا نہیں لگتا جب بیڈ گیلا ہوتا ہے، سونا مشکل ہو جاتا ہے"
یا
"مجھے تھوڑا دکھ ہوتا ہے جب میں دیکھتی ہوں کہ دودھ باہر رہ گیا ہے"
ایسے جملے بچے کے دل پر اثر کرتے ہین

5. پیار سے یاددہانی کے لیے نوٹ لکھیں

کبھی گھر میں چھوٹے نوٹس لگا دیں جیسے:
"تولیہ استعمال کے بعد ہینگر پر لٹکائیں"
یا
"دودھ نکالنے کے بعد واپس فریج میں رکھنا نہ بھولیں"

یہ آسان مگر مؤثر طریقے بچے کی تربیت میں مدد دیتے ہیں، اور آپس میں محبت اور سمجھ بوجھ بھی بڑھاتے ہیں۔

Photo by Kindel Media:
Maulana Wafa Haider Khan

Maulana Wafa Haider Khan

Maulana Wafa Haider khan is a Teacher, Educator and a Scholar of Arabic Linguistics. He has many years of experience in teaching students of Deen and Fiqha. He is currently a Mudarris (Teaching Staff) at Madrasa e Hadi ATFS, Navi Mumbai.