اگر خدا چاہے

مولانا وفا حیدر خان
3 May 2025
Share:
اگر خدا چاہے

یہ خوبصورت اور ایمان افروز پیغام قرآن کی مختلف آیات سے لیا گیا ہے، جن میں "اگر خدا چاہے" کے معجزات بیان کیے گئے ہیں۔

اگر خدا چاہے، تو مکڑی کا جالا بھی حفاظت کر سکتا ہے:

> سورة عنکبوت، آیت 41

(مَثَلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْلِيَآءَ كَمَثَلِ ٱلْعَنكَبُوتِ ٱتَّخَذَتْ بَيْتًۭا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ ٱلْبُيُوتِ لَبَيْتُ ٱلْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ)
[ن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے کار ساز بنائے ہیں ان کی مثال مکڑی کی سی ہے اس نے ایک گھر بنایا اور بے شک تمام گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہے کاش کہ لوگ جانتے]

خدا اگر چاہے تو اپنے سب سے عظیم نبی (ص) کو غار میں ایک کمزور ترین گھر، یعنی مکڑی کے جالے سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔

اگر خدا چاہے، تو فرعون جیسے طاقتور کو پانی میں غرق کر دیتا ہے:

> سورة فجر، آیت 10 + سورة زخرف، آیت 51
(وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ)
[اور میخوں والے فرعون کے ساتھ]
(وَنَادَىٰ فِرْعَوْنُ فِى قَوْمِهِۦ قَالَ يَـٰقَوْمِ أَلَيْسَ لِى مُلْكُ مِصْرَ وَهَـٰذِهِ ٱلْأَنْهَـٰرُ تَجْرِى مِن تَحْتِىٓ ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ)
[اور فرعون نے اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا کہ اے میری قوم، کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے، اور یہ نہریں جو میرے نیچے بہہ رہی ہیں کیا تم لوگ دیکھتے نہیں]

| فرعون جو اپنی طاقت اور نہروں پر ناز کرتا تھا، خدا نے اسی پانی کے ذریعے اسے غرق کر دیا۔

اگر خدا چاہے، تو سوکھا درخت بھی پھل دے سکتا ہے:

> سورة مریم، آیت 25

(وَهُزِّىٓ إِلَيْكِ بِجِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ تُسَـٰقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًۭا جَنِيًّۭا)
حضرت مریم کو حکم دیا گیا کہ کھجور کے خشک درخت کو ہلاؤ، تو تم پر تازہ کھجوریں گریں گی۔

اگر خدا چاہے، تو کنویں میں گرا ہوا یوسف مصر کا بادشاہ بن جاتا ہے:

یوسف کے بھائیوں نے اسے کنویں میں پھینکا، مگر خدا نے اسے مصر کا عزیز اور حاکم بنا دیا۔

> سورة یوسف، آیت 99
فَلَمَّا دَخَلُوۡا عَلٰى يُوۡسُفَ اٰوٰٓى اِلَيۡهِ اَبَوَيۡهِ وَقَالَ ادۡخُلُوۡا مِصۡرَ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِيۡنَؕ‏
(پس جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے والدین کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا کہ مصر میں ان شاء اللہ امن چین سے رہو)

اگر خدا چاہے، تو نمرود کی آگ بھی ابراہیم کے لیے ٹھنڈی ہو جاتی ہے:


> سورة انبیاء، آیت 69
قُلْنَا يَـٰنَارُ كُونِى بَرْدًۭا وَسَلَـٰمًا عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ -
ہم نے آگ کو حکم دیا: "اے آگ! ابراہیم کے لیے سرد اور سلامتی والی بن جا۔"

Poster credit: Image by Amatush Shafi Tripti from Pixabay
Maulana Wafa Haider Khan

مولانا وفا حیدر خان

مولانا وفا حیدر خان ایک مدرس، معلم اور عربی لسانیات کے اسکالر ہیں۔ طلباء کو دین اور فقہ کی تدریس کا کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ وہ فی الحال مدرسہ (عج)، نوی ممبئی میں مدرس (ٹیچنگ اسٹاف) ہیں