اک روز یہ منظر بدلے گا۔۔۔

اللہم عجل لولیک الفرج۔
پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ و الہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
ستارے آسمان والوں کے لیے باعث امان ہیں انکے تباہ ہونے سے آسمان والے بھی تباہ ہو جاینگے اور میرے اہل بیت علیہم السلام زمین والوں کے لیے باعث امان ہیں اگر میرے اہل بیت علیہم السلام نہ رہیں تو زمین والے بھی ہلاک ہوجاینگے۔
حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ہے:
زمین اللہ کے لیے قیام کرنے والے قائم اور حجت خدا سے خالی نہیں رہتی البتہ وہ کبھی ظاہر و آشکار ہوتا ہے اور کبھی پوشیدہ رہتا ہے تاکہ اللہ کی حجت باطل نہ ہونے پاے وہ کتنے ہیں کہاں ہیں اللہ کی قسم وہ تعداد میں بہت کم ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے نذدیک قدرو منزلت کے اعتبار سے عظیم ہیں ۔
امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ:
زمین کبھی حجت خدا سے خالی نہیں رہ سکتی اگر زمین پر صرف دو انسان بھی ہونگے تو بھی ان میں سے ایک شخص امام ہوگا ۔پھر آپ نے ارشاد فرمایا اللہ کی قسم حضرت آدم علیہ السلام کے انتقال کے وقت سے لیکر آج تک اللہ نے زمین کو بغیر امام کے وجود سے خالی نہیں رکھا ہے جس سے لوگ ہدایت پاتے ہیں اور وہی لوگوں پر اللہ کی حجت ہیں۔لہٰذا، زمین کبھی حجت خدا سے خالی نہیں رہ سکتی ح اصول کافی جلد ایک ص ٣٣٣ ۔
البتہ آل محمد صل اللہ علیہ و الہ و سلم کی حکومت کا زمانہ ابھی نہی آیا ہے اور ہمیں انتظار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس انتظار کو افضل الا عمال قرار دیا گیا ہے اور ہمیں مسرت بخش امیدوں کا سہارا دیکر خوش رکھا گیا ہے۔ امام کی حکومت کا کوی وقت معین نہیں کیا گیا ہے اگر ہمیں بتا دیا جاتا کہ آل محمد علیہم السلام کی حکومت ٣٠٠ سال تک یا ٥٠٠ سال تک قایم نہیں ہوگی تو لوگ مایوس ہو جاتے۔ ہوسکتا ہے کہ لوگ دین سے خارج ہو جاتے۔
لیکن یہ قضیہ ہمارے لیے اسطرح بیان ہوا ہے کہ ہمارا ہر دن آل محمد ص کی حکومت کی تشکیل کے انتظار میں گزرتا ہے۔ اور یہی انتظار ہمیں نیکیوں کو انجام دینے اور برایوں سے دور رہنے میں بہترین مددگار ثابت ہوتا ہے
Image by Gerd Altmann from Pixabay

Zakerah Kazma Abbas
Khahar Kazma Abbas is a Zakera from Mumbai, India. She has been extremely active in educating masses about the virtues of the Ahlal Bayt AS. She is an associate educator of Tanzeem ul Makatib, Lucknow



