گمشدہ بیگ اور امام صادق علیہ السلام سے تقاضہ

مولانا وفا حیدر خان
27 April 2025
Share:
گمشدہ بیگ اور امام صادق علیہ السلام سے تقاضہ

ایک شخص مسجد میں سو رہا تھا اور اس کے پاس ایک ہمیاں (بیگ) تھا۔ جب وہ بیدار ہوا تو اس نے دیکھا کہ ہمیاں غائب ہے اور اس کے علاوہ مسجد میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔

وہ بے چارہ امام صادق (ع) کے پاس آیا اور عرض کی:

"میرا ہمیاں (بیگ) چوری ہوگیا ہے اور مسجد میں مجھے تمہارے سوا کوئی نہیں دکھائی دے رہا۔"۔

امام صادق (ع) نے فرمایا:

"تمہارے ہمیاں میں کتنے دینار تھے؟"

اس شخص نے کہا:

"ہزار دینار۔"

امام (ع) نے اپنی گھر سے جا کر ہزار دینار نکالے اور اس شخص کو دے دیے۔

جب وہ شخص اپنے دوستوں کے پاس واپس پہنچا تو انہوں نے کہا:

"تمہارا ہمیاں ہمارے پاس ہے اور ہم تم سے مذاق کر رہے تھے۔"

اس نے لوگوں سے سوال کیا:

"وہ شخص کون تھا؟"

لوگوں نے کہا:

"وہ رسول اللہ (ص) کے بیٹے ہیں"۔

بالآخر، صاحبِ ہمیاں فوراً واپس مسجد آیا تاکہ وہ پیسے امام (ع) کو واپس کر سکے۔ اس نے امام (ع) کو ڈھونڈا تاکہ ہزار دینار واپس کرے۔

امام (ع) نے یہ رقم واپس لینے سے انکار کیا اور فرمایا:

"جب ہم اپنی ملکیت کسی کو دے دیتے ہیں تو وہ واپس نہیں لیتے۔"

اللهم صلِّ علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم

(منقول از: الدین فی قصص، ج 1، ص)

Maulana Wafa Haider Khan

مولانا وفا حیدر خان

مولانا وفا حیدر خان ایک مدرس، معلم اور عربی لسانیات کے اسکالر ہیں۔ طلباء کو دین اور فقہ کی تدریس کا کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ وہ فی الحال مدرسہ (عج)، نوی ممبئی میں مدرس (ٹیچنگ اسٹاف) ہیں