ہر ماں کے لیے ایک پیغام — تربیتِ اولاد میں صبر و محبت کا کردار

Maulana Wafa Haider Khan
10 May 2026
Share:
 ہر ماں کے لیے ایک پیغام — تربیتِ اولاد میں صبر و محبت کا کردار

تمہید

ماں ہونا صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے۔ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہے، اور اس کا رویہ بچے کی شخصیت کی بنیاد رکھتا ہے۔ غصہ آنا فطری ہے، مگر اس کا غلط استعمال بچے کی روح پر گہرے اثرات چھوڑ دیتا ہے۔

غصہ: فطری جذبہ مگر خطرناک اظہار

ہر ماں کو غصہ آتا ہے، لیکن اصل مسئلہ غصہ آنا نہیں بلکہ اس کا بار بار اور سخت انداز میں اظہار ہے۔

گھریلو ذمہ داریاں، تھکن اور ذہنی دباؤ اکثر اس غصے کو بڑھا دیتے ہیں، اور بے اختیار یہ غصہ بچے پر نکل جاتا ہے۔

لیکن یاد رکھیں:

بچہ اس غصے کو صرف ڈانٹ نہیں سمجھتا، بلکہ وہ اسے (rejection۔رد کیے جانے کا احساس) بے قدری

عدم تحفظ (insecurity)کے طور پر محسوس کرتا ہے۔

بچے کی شخصیت پر اثرات

ماں کے غصے کا مسلسل سامنا کرنے والا بچہ: یا تو ڈرپوک اور خاموش ہو جاتا ہے

یا ضدی اور aggressive بن جاتا ہے،self-confidence کھو دیتا ہے، خود کو ہمیشہ غلط سمجھنے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض بچے ماں سے بات کرنے سے بھی گھبرانے لگتے ہیں، جس سے emotional gap پیدا ہو جاتا ہے۔

اہلِ بیتؑ کی تعلیمات: نرمی اور محبت

روایت — امام جعفر صادق علیہ السلام

"رَحِمَ اللّٰهُ عَبْدًا أَعَانَ وَلَدَهُ عَلَى بِرِّهِ"

(اللہ اس بندے پر رحم کرے جو اپنے بچے کو نیکی کرنے میں مدد دے). (الکافی)

تشریح:

بچے کو نیکی سکھانا ڈانٹ اور سختی سے نہیں بلکہ مدد، محبت اور رہنمائی سے ہوتا ہے۔

روایت — رسول خدا ﷺ

"أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ وَأَحْسِنُوا آدَابَهُمْ"

اپنی اولاد کا احترام کرو اور انہیں اچھے آداب سکھاؤ (مکارم الاخلاق)

تشریح:

یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ تربیت کی بنیاد احترام اور حسنِ اخلاق ہے، نہ کہ غصہ اور سختی۔

روایت — امام علی علیہ السلام

"لَا تَكُنْ سَبُعًا ضَارِيًا تَغْتَنِمُ أَكْلَهُمْ"

(اپنے اہل و عیال پر درندے کی طرح نہ بنو). (نہج البلاغہ)

تشریح:

گھر میں سختی اور غصہ انسان کو درندگی کے قریب کر دیتا ہے، جبکہ اسلام گھر کو سکون اور رحمت کا مرکز بنانا چاہتا ہے۔

  • اصل حقیقت: بچہ سیکھ رہا ہوتا ہے
  1. بچہ جان بوجھ کر غلطی نہیں کرتا بلکہ:
  2. وہ سیکھنے کے مرحلے میں ہوتا ہے
  3. اس کا دماغ ابھی مکمل develop نہیں ہوا ہوتا
  4. اگر ماں ہر غلطی پر غصہ کرے گی تو بچہ سیکھنے کے بجائے صرف ڈرنا سیکھے گا

  • غصے کا علاج — اسلامی و نفسیاتی طریقہ
  1. توقف (Pause)

غصہ آئے تو فوراً ردعمل نہ دیں

  1. گہری سانس

چند لمحے رک کر خود کو پرسکون کریں

  1. نیت کی اصلاح

سوچیں: کیا یہ رویہ بچے کی تربیت میں مدد دے رہا ہے؟

روایت — امام باقر علیہ السلام

"إِنَّ هَذَا الْغَضَبَ جَمْرَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ"

(غصہ شیطان کی آگ کا ایک شعلہ ہے). (الکافی)

تشریح:

غصہ انسان کو کنٹرول سے باہر کر دیتا ہے، اس لیے اس وقت خاموشی اختیار کرنا بہترین علاج ہے۔

  • عملی تربیتی اصول
  1. نرم لہجہ اختیار کریں
  2. پہلے بچے کو سمجھیں، پھر سمجھائیں
  3. غلطی پر چیخنے کے بجائے رہنمائی کریں
  4. بچے کے احساسات کو اہمیت دیں

ماں کا کردار — ایک نسل کی بنیاد

یاد رکھیں:

بچہ وہی سیکھتا ہے جو وہ دیکھتا ہے

اگر وہ گھر میں:

غصہ

چیخنا

سختی

دیکھے گا تو وہ بھی یہی سیکھے گا

اور اگر وہ دیکھے گا:

صبر

نرمی

محبت

تو وہ ایک متوازن اور بااعتماد انسان بنے گا

اختتامیہ پیغام

ایک پرسکون ماں:

صرف ایک اچھا بچہ نہیں بناتی

بلکہ ایک مضبوط، بااعتماد اور emotionally balanced انسان کی بنیاد رکھتی ہے

دعوتِ عمل

اس پیغام کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے دوسروں تک پہنچائیں۔

ممکن ہے آپ کی یہ چھوٹی سی کوشش کسی ماں اور کسی بچے کی زندگی بدل دے۔

Maulana Wafa Haider Khan

Maulana Wafa Haider Khan

Maulana Wafa Haider khan is a Teacher, Educator and a Scholar of Arabic Linguistics. He has many years of experience in teaching students of Deen and Fiqha. He is currently a Mudarris (Teaching Staff) at Madrasa e Hadi ATFS, Navi Mumbai.

Related Articles