قرآن یا اسماء متبرکہ والے کاغذ کو ضائع کرنے کے تین شرعی طریقے

مولانا وفا حیدر خان
23 May 2025
Share:
قرآن یا اسماء متبرکہ والے کاغذ کو ضائع کرنے کے تین شرعی طریقے

سوال: اگر کسی کاغذ پر قرآن کی آیات یا اللہ کے پاک نام لکھے ہوں، تو اس کا کیا کریں؟ کیا ایسے کاغذ کو کوڑے میں پھینکنا جائز ہے؟

جواب:

ایسے کاغذات جو مقدس الفاظ پر مشتمل ہوں، اُنہیں ضائع کرنے کے لیے درج ذیل میں سے کوئی ایک طریقہ اپنایا جا سکتا ہے:

1. ری سائیکلنگ سینٹر کے حوالے کریں:

انہیں کسی ایسے ادارے کے سپرد کریں جہاں ان سے دوبارہ کارٹن وغیرہ بنایا جا سکے۔ یہ طریقہ سب سے بہتر ہے کیونکہ اس میں اسراف بھی نہیں ہوتا۔

2. زمین میں دفن کرنا:

ان کاغذات کو ادب و احترام کے ساتھ کسی پاک جگہ زمین میں دفن کر دیں۔

3. بہتے پانی میں بہا دینا:

ایسے کاغذوں کو کسی قدرتی جاری پانی (جیسے دریا یا ندی) میں بہا دیں تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ تحلیل ہو جائیں۔

یاد رکھیں:

ایسے کاغذات کو جلانا یا کوڑے میں پھینک دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔

فقہی حوالے:
آیت اللہ مکارم شیرازی: استفتاءات، ج۱، سوال ۷۶

آیت اللہ خامنہ‌ای: اجوبة الاستفتاءات، سوالات ۱۶۲، ۱۶۳، ۱۶۵

آیت اللہ سیستانی: رسالہ جامع، ج۱، مسئلہ ۴۲۸

تمام مراجع کا دفتر: تمام مراجع کی رائے میں یہی حکم ہے۔

Photo by Abdulmeilk Aldawsari
Maulana Wafa Haider Khan

مولانا وفا حیدر خان

مولانا وفا حیدر خان ایک مدرس، معلم اور عربی لسانیات کے اسکالر ہیں۔ طلباء کو دین اور فقہ کی تدریس کا کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ وہ فی الحال مدرسہ (عج)، نوی ممبئی میں مدرس (ٹیچنگ اسٹاف) ہیں