قرآنی نصیحتوں کا گل دستہ

Maulana Wafa Haider Khan
30 April 2025
Share:
قرآنی نصیحتوں کا گل دستہ

نیکی اور بدی کبھی برابر نہیں ہو سکتی۔برائی کو بھلائی کے ذریعے دور کرو؛پھر تم دیکھو گے کہ وہ شخص جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی تھی،ایسے ہو جائے گا جیسے وہ تمہارا گہرا دوست ہو۔لیکن یہ مقام صرف ان لوگوں کو حاصل ہوتا ہے جو صبر کرنے والے ہیں،اور یہ نصیب صرف انہیں ہوتا ہے جو بڑے نصیب والے ہیں۔اور اگر شیطان کی کوئی وسوسہ انگیز چال تمہیں بے چین کرے،تو فوراً خدا کی پناہ مانگو؛یقیناً وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔

(سورۂ فصلت: آیات 34 تا 36)

اللہ جس رحمت کا دروازہ لوگوں پر کھول دے،اسے کوئی بند کرنے والا نہیں،اور جسے وہ بند کر دے،اسے کوئی کھولنے والا نہیں۔اور وہی سب پر غالب، حکمت والا ہے۔

(سورۂ فاطر: آیت 2)

اگر اللہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے،تو اس کے سوا کوئی ہٹانے والا نہیں،اور اگر تمہارے لیے بھلائی کا ارادہ کرے،تو کوئی اس کے فضل کو روکنے والا نہیں۔وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں جسے چاہے عطا کرتا ہے،اور وہ بڑا بخشنے والا، مہربان ہے۔

(سورۂ یونس: آیت 107)

زمین پر کوئی چلنے والا ایسا نہیں،جس کا رزق اللہ کے ذمہ نہ ہو۔وہی اس کے ٹھہرنے کی جگہ اور اس کے مرنے کی جگہ کو جانتا ہے۔یہ سب کچھ ایک واضح کتاب میں درج ہے۔

(سورۂ ہود: آیت 6)

کوئی جان بھی اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مرتی،اور ہر موت کا ایک وقت مقرر ہے۔

(سورۂ آل عمران: آیت 145)
Maulana Wafa Haider Khan

Maulana Wafa Haider Khan

Maulana Wafa Haider khan is a Teacher, Educator and a Scholar of Arabic Linguistics. He has many years of experience in teaching students of Deen and Fiqha. He is currently a Mudarris (Teaching Staff) at Madrasa e Hadi ATFS, Navi Mumbai.