امام موسیٰ کاظمؑ : راہ خدا میں خرچ کی جزا۔۔! داستانہائ پراگندہ

مومنین کرام کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں اور ہم سب کی دنیا و عقبیٰ کی بہتری کیلئے معصومین علیہم السلام کی ذوات مقدسہ پر درود بھیجتے ہوئے قصہ ءِ بیان یوں شروع کروں گا کہ۔۔۔
آیت اللہ سید عبدالحسین دستغیب شیرازی کی تصنیف "داستانہای پراگندہ" میں امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام سے مروی ایک یہودی کا واقعہ کچھ اسطرح بیان ہوتا ہے۔۔۔
آپ فرماتے ہیں کی؛ بنی اسرائیل میں ایک نیک اور متقی فرد ہوا کرتا تھا۔ جسکی زوجہ بھی نیک تھی۔
ایک دن خواب میں اسنے دیکھا کی ایک بزرگ تشریف لائے اور اس سے کہنے لگے:
"خداوند متعال نے تمھاری عمر کی اتنی مدت مقرر کی ہے اور اسکا نصف حصہ مالیاتی اعتبار سے وسعت او فراوانی سے ہمکنار ہوگا اور نصف حصہ غربت و پریشاں حالی سے گزر کرنا مقدر کیا ہے۔ اب تم یہ بتاؤ کہ تم پہلے غربت قبول کروگے یا فراوانی؟"
اس شخص نے جواب دیا کی:
"میرے معاشی حالات کا اثر میری بیوی پر بھی ملتزم ہے اسلئے میری بیوی بھی میری معاشی معاملات میں شریک ہے۔ لہذا! میری گزارش ہے، مجھے اس سے مشورہ کرنے کی مہلت مل جائے!"
جب صبح ہوئی؛ تو اس نے اپنی زوجہ سے اپنا خواب بیان کیا۔ اسکی زوجہ نے یہ تجویز کیا کے "پہلے آسودگی اختیار کرلی جائے، غربت اسکے بعد۔۔!ـ"
چنانچہ، اگلی رات پھر وہی بزرگ اس یہودی کے خواب میں آئے اور اسکا فیصلہ دریافت کیا۔ اس یہوی نے اپنے فیصلے سے بزگ کو آگاہ کیا تو انھوں نے کہا:
"ایسا ہی ہوگا"
پھر دوسرے ہی دن سے اس یہودی کے حالات بہتر ہونے لگے۔ جب ان دونوں کے حالات بہتر ہوگئے تو اس کی بیوی نے اسے مشورہ دیا:
"چونکہ ایک مدت فراوانی کی مقرر ہے، کیوں نہ ہم لوگوں کی مدد کریں؟"
اسطرح۔۔۔ ان دونوں نے اعزاء و اقربا پروری شروع کردی، پریشان حال لوگوں کی مدد اور خدمت گذاری کرنے لگے، اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھتے رہے اور بھائی بہنوں سے نیکی کرنا جاری رکھا۔
آخر ایک مدت کے بعد جب اسکی زندگی کانصف حصہ گزر چکا تو وہی بزرگ پھر اسے خواب میں نظر آئے اور اس سے کہا۔
"اے شخص! چونکہ تم نے راہ خدا میں مال و دولت خرچ کرنے میں کوتاہی نہیں کی۔ اور وقتاً فوقتاً کارِ خیر بجا لائے، خلقِ خدا کی مدد کی اور شکر خدا ادا کرتے رہے۔ تمھارے اعمالِ خیر کو دیکھ کر خدا کا فیصلہ ہے کہ تمھاری عمر کا بقیہ نصف حصہ بھی آسودگی، فراوانی اور وسعت کے ساتھ بسر ہوگا اور اس گھر میں برکت رہے گی۔۔۔!"
Image by Karen .t from Pixabay

سید منہال
سید منہال، ممبئی، انڈیا سے ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ وہ اہل بیت ع کے پیروکار اور پرجوش حامی ہیں۔ منہال نے اہل بیت ع کے پیغام کو پھیلانے میں متعدد تکنیکی محاظ پر کام کیا ہے۔

