قیامتِ کبریٰ کی تصویری جھلکیاں – قرآن کی روشنی میں (حصہ اول)

دنیا کے اختتام اور قیامت کے آغاز کی نشانیاں
1. صورِ اسرافیل: ہولناک آغاز
جب صور پھونکا جائے گا، سب لوگ بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا اور سب اٹھ کھڑے ہوں گے۔
"اور جب صور میں پھونکا جائے گا تو جو آسمانوں اور زمین میں ہوں گے سب بے ہوش ہو جائیں گے، سوائے اس کے جسے اللہ چاہے۔ پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا اور وہ سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے۔" (زمر: 68)
2. زمین کا زلزلہ اور قبروں کا اُلٹنا
زمین اپنی تمام خبریں اگل دے گی، اور قبریں کھل کر اندر سے مردے باہر نکل آئیں گے۔
"جب زمین ہلا مار کر ہلا دی جائے گی۔ اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔" (زلزال: 1-2)
"اور جب قبریں اُلٹی جائیں گی۔ تب ہر انسان جان لے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔" (انفطار: 4-5)
3. آسمان کی تباہی اور کائناتی بگاڑ
آسمان پھٹ جائے گا، ستارے جھڑ جائیں گے، اور سورج و چاند بے نور ہو جائیں گے۔
"جب آسمان پھٹ جائے گا۔ اور جب ستارے جھڑ جائیں گے۔" (انفطار: 1-2)
"جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔ اور جب تارے بے نور ہو جائیں گے۔ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔" (تکویر: 1-3)
4. انسانوں کا میدانِ حشر کی طرف اُٹھایا جانا
قبروں سے نکل کر سب لوگ ایک میدان میں اکٹھے ہوں گے۔
"اس دن وہ نکلیں گے، کچھ جلدی کرتے ہوئے، گویا وہ کسی نشانی کی طرف دوڑ رہے ہیں۔" (معارج: 43)
"اور تم سب کے سب ہمارے سامنے صف بستہ حاضر کیے جاؤ گے۔" (الکہف: 48)
5. نفسی نفسی کا عالم
ہر شخص اپنی فکر میں ہوگا، ماں، باپ، بھائی، بیوی اور بچوں سے بھی غافل۔
"اس دن آدمی اپنے بھائی، ماں، باپ، بیوی اور بچوں سے بھاگے گا۔ ہر شخص کو اس دن اپنی جان کی پڑی ہوگی۔" (عبس: 34-37)

مولانا وفا حیدر خان
مولانا وفا حیدر خان ایک مدرس، معلم اور عربی لسانیات کے اسکالر ہیں۔ طلباء کو دین اور فقہ کی تدریس کا کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ وہ فی الحال مدرسہ (عج)، نوی ممبئی میں مدرس (ٹیچنگ اسٹاف) ہیں


