متفرقاتتعزیت کا حقیقی اور سچا انداز
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو مجالس، جلوسوں اور عزاداری کی تمام برکتوں سے فیضیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دل میں بھی ایک چھوٹی سی کربلا آباد کر لیتے ہیں، جہاں وہ خاموشی سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔ شاید اسی اخلاص میں وہ نور پوشیدہ ہے جو انسان کی دنیا بھی سنوار دیتا ہے اور آخرت بھی۔











