آپ کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ مختصر اور مجمل حکایات پیش خدمت ہیں۔ یہ بھلے ہی مختصر ہیں، لیکن بڑی عمیق گہرائیاں رکھتی ہیں۔ ملاحطہ فرمائیں
نیک ہمسایہ، دور کے بھائی سے بہتر ہے۔
ادب سب سے بہترین کمال ہے اور سچائی سب سے افضل عبادت ہے۔
آج عمل کا دن ہے، حساب کا نہیں؛ کل حساب ہوگا، عمل نہیں ہوگا۔
وہ گناہ جو نعمتوں کے زوال کا سبب بنتا ہے، وہ غرور ہے۔
سب سے بہترین انتقام معاف کرنا ہے۔
جہنم کا بادشاہ بننا بہتر ہے، بجائے اس کے کہ کسی اور کی جنت میں مزدور بنو۔
ہمیشہ اپنے برابر کے لوگوں سے میل جول رکھو، چھوٹے تمہیں چھوٹا کر دیں گے اور بڑے تمہیں ذلیل کریں گے۔
لوگوں کی باتوں سے سبق ضرور لو، مگر اپنی زندگی ان کی باتوں کے مطابق مت گزارو۔
اتنے اچھے بنو کہ اگر کوئی تمہیں چھوڑے، تو نقصان اسی کا ہو۔
مولانا وفا حیدر خان20/5/2025
بیٹی کی تربیت میں والد کا کردار
بیٹی کی تربیت کی ذمہ داری ماں اور باپ دونوں پر عائد ہوتی ہے۔ ماں اپنی بیٹی کو عورت ہونے کا شعور دے سکتی ہے، جبکہ باپ اُسے خودمختاری اور آزادی کا درس دے سکتا ہے۔
باپ کا کردار: بیٹی کو اعتماد اور طاقت دینا
باپ پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بہادر اور مضبوط بنائے۔ وہ ایسے انداز میں اس کے ساتھ پیش آئے کہ بیٹی کو اپنے خوبصورت ہونے کا احساس ہو۔
باپ اپنی بیٹی کو سکھائے کہ وہ کس طرح زندگی میں نئے تجربات کرے، اُسے خوداعتمادی اور تحفظ کا احساس دلائے۔
پدرانہ محبت: بیٹی کا پہلا عشق
باپ اور بیٹی کا رشتہ بہت سادہ اور پاکیزہ ہوتا ہے۔ بیٹی اپنی پوری زندگی اپنے باپ سے محبت کرتی ہے اور اس پر بھروسا کرتی ہے، کیونکہ وہی اس کی زندگی کا پہلا عشق، پہلا ہیرو اور پہلا مرد ہوتا ہے۔
حوالہ:
ہری اچ، ہریسن جونیئر – "باپ کی طرف سے بیٹی کیلئے: بیٹی کی پرورش مین دروس حیات"
Reference:
Father to Daughter: Life Lessons on Raising a Girl by Harry H. Harrison, Jr.
مولانا وفا حیدر خان18/5/2025
ہارون الرشید کا بہلول سے وعدہ
ہارون الرشید نے بہلول سے کہا: "میں چاہتا ہوں کہ تمہیں ایک معین روزی دوں تاکہ تمہارا دل بے فکری میں رہے۔"
بہلول کی تین اھم تنبیہ
بہلول نے جواب دیا: "کوئی اعتراض نہیں، مگر اس میں تین باتیں ہیں:
پہلی بات یہ کہ تم نہیں جانتے کہ مجھے کس چیز کی ضرورت ہے تاکہ تم اسے فراہم کر سکو۔
دوسری بات یہ کہ تم نہیں جانتے کہ مجھے کب ضرورت ہوگی۔
تیسری بات یہ کہ تم نہیں جانتے کہ مجھے کتنی مقدار چاہیے۔
اللہ کی علم و حکمت
"لیکن اللہ تعالیٰ ان سب باتوں کو بخوبی جانتا ہے، اور فرق یہ ہے کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو جائے تو تم میری روزی روک دو گے، لیکن اللہ کبھی بھی اپنے بندوں کی روزی کو روکنے والا نہیں ہے۔"
مولانا وفا حیدر خان10/5/2025
خدا کے حضرت موسیٰ (ع) کو چار قیمتی مشورے
(جب تک یہ پکا یقین نہ ہو جائے کہ تیرے سارے گناہ بخش دیے گئے ہیں، دوسروں کی غلطیوں کو نہ کُھود، نہ چھیڑ۔
وضاحت:
دوسروں کی برائیوں پر انگلی اٹھانے سے پہلے، اپنے گریبان میں جھانک۔ ہو سکتا ہے تو خود اُن سے زیادہ خطاکار ہو اور تجھے پتہ بھی نہ ہو۔
وجب تک تو یہ یقین نہ کر لے کہ میرے خزانے خالی ہو گئے ہیں، رزق کی فکر میں راتیں نہ جاگ
وضاحت: جس رب نے تجھے ماں کے پیٹ میں بھی رزق دیا، وہ تجھے دنیا میں بھی بھوکا نہیں رکھے گا۔ بس یقین رکھ اور محنت کرتا جا
جو سب کا مالک ہے، وہی تیرا بھی ہے۔ پھر دوسروں کے آگے ہاتھ کیوں پھیلائے؟
وضاحت:
جب تک یہ نہ دیکھ لے کہ میری سلطنت ختم ہو گئی ہے، کسی اور در کا سہارا نہ
لے۔
ر جب تک یہ پکا یقین نہ ہو جائے کہ شیطان مر چکا ہے، اُس کے فریب سے کبھی غافل نہ ہو۔
وضاحت:
شیطان چپکے سے دل میں وسوسے ڈالتا ہے، عبادت سے روکنے
اکی ترکیبیں سوچتا ہے، اس لیے ہر وقت ہوشیار رہ، ورنہ وہ تیرے ایمان کو چرائے گا
مولانا وفا حیدر خان10/5/2025
زندگی تم سے کیا کہتی ہے۔۔۔؟
زندگی تمہیں مسکراہٹ دیتی ہے جب تم خوش ہوتے ہو۔
زندگی تمہارے آگے جھک جاتی ہے جب تم دوسروں کو خوشی دیتے ہو۔
زندگی بے حد خوبصورت ہے، تم آئے ہو کہ اس کی خوبصورتی سے لطف اُٹھاؤ۔
خوبصورتی ہر چیز میں موجود ہے، بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔