کمیونٹی اور سوسائٹیمحرم، عزاداری اور تشیع — ایک ضروری وضاحت(محرم کے نام پے۔۔۔)
اسلام صراطِ مستقیم کا دین ہے۔ ﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ کی دعا اور ﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا﴾ کی تعلیم یہی بتاتی ہے کہ اسلام اعتدال، حکمت اور توازن کا راستہ ہے۔ نہ غلو اسلام ہے، نہ بے دینی؛ نہ افراط مطلوب ہے، نہ تفریط۔ اہلِ بیتؑ کا راستہ بھی یہی اعتدال کا راستہ ہے۔












